اسلام آباد (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کسی بھی ادارے کے چیف کی ایکسٹینشن کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاپارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن ہے آپ سب دیکھیں گے، اللہ خیر کرے گا، پولنگ سٹیشنز کی تعداد کم ہو گئی۔
چیف الیکشن کمشنر باہر مزے لینے کےلئے گئے ہوئے ہیں، واپس آئیں گے تو کینیڈا میں سفیر تعینات ہو جائیں گے، عدالتوں کے شکر گزار رہے ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست واپس دلادی۔
کسی بھی ادارے کے چیف کی ایکسٹینشن قبول نہیں: عمر ایوب



















