ساہیوال(بےورورپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا فتح شیر روڈ اور کالج روڈ کا دورہ،دونوں اہم شاہراہوں پر جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ، مین مارکیٹ فتح شیر روڈ اور بلوم فیلڈ سکول کے سامنے صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی، میونسپل کارپوریشن حکام کو فوری صفائی کرنے کی ہدایات۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل، واپڈا،انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبل کی لٹکی ہوئی تاروں کو بھی فوری ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سٹی پسپ اسجد خان کو ہدایت کی کہ روڈز کی میڈین، مین ہولز، فٹ پاتھ اور ٹف ٹائل کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جاری کام کی وجہ سے درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔ قبل ازیں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ٹیوب ویلز کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور ٹیوب ویلز کو مقررہ ٹائم کے مطابق چلایا جائے۔
صاف پانی منصوبے فوری مکمل کئے جائیں: کمشنر ساہیوال



















