گنڈا پور کامریم نواز کے اچھے کاموں کی پیروی کرنا خوش آئند ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کامریم نواز کے اچھے کاموں کی پیروی کرنا خوش آئند ہے،خیبر پختونخوا کے لوگوں کو بھی سستی روٹی ملے گی،امید ہے صوبے کے لوگوں کو جلد ایئر ایمبولنس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

اپنے بیان میںعظمیٰ بخاری نے کہاکچھ دن پہلے بھی کہا تھا علی امین گنڈاپور کو خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھنی چاہیے، اب 100فیصد یقین ہو گیا خیبر پختونخوا حکومت مریم نواز کے ویژن سے بے حد متاثر ہے،سندھ ،بلوچستان کے لوگوں کو بھی سستی روٹی اور ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنی چاہیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہامحرومیاں تب ہی ختم ہوتی ہےں جب ترقی کے یکساں مواقع و وسائل کی منصفانہ تقسیم ہوتی ہے،امید ہے علی امین گنڈاپور بزدار،خٹک اور محمود خان کے نقشے قدم پر نہیں چلیں گے،عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے اور رشتے داروں کی جیبیں نہیں بھریں گے۔