اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے فیض آباد دھرنا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کامطالبہ کردیا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سیکرٹری اطلاعات روف حسن کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کیلئے وفاق،پنجاب حکومت نے پری پول دھاندلی کاآغاز کردیا،بے ساکھیوں پر بنی فارم 47 کی حکومت نے پہلے بجلی اور اب پٹرول مہنگا کر دیا ایک سال پہلے کہا تھا بجلی 85 روپے یونٹ تک جائےگی۔
عمر ایوب نے کہا اب بتا رہے ہیں بجلی 100 روپے یونٹ تک جائے گی،31 دسمبر تک 870 ارب کا آئی ایم ایف ٹارگٹ پورا کرنا ہے یہ لوگ ڈنڈی مار کر 30 جون تک 970 ارب جمع کریں گے، 15 روز بعد دوبارہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاسعودی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے سب افراد کو خوش آمدید کہیں گے جس ملک میں سرمایہ کاری کےلئے جائیں وہاں آئین و قانون کی بالادستی کو دیکھا جائے، فارم 47 کی حکومت نے گورننس کے پرخچے اڑا دئیے،بہاولنگر واقعہ میں پولیس ،فوج دونوں ملوث ہیں ،کسی جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں،فیض آباد دھرنا انکوائری رپورٹ کو پبلک کیاجائے۔
پی ٹی آئی نے فیض آباد دھرنا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کامطالبہ کردیا



















