نارووال ،نارنگ لاہور سیکشن کی ٹرینوں میں بے پناہ رش، 4خواتین بیہوش

نارنگ منڈی:(وقاص علی)نارووال نارنگ لاہور سیکشن پر مسافروں کابے پناہ رش ٹرین میں چار خواتین بےہوش سینکڑوں مسافر رش کے باعث سوارنہ ہوسکے، ٹکٹیں واپس کرادیں۔

فیض احمدفیض لاثانی علامہ اقبال ایکسپریس اور نارووال پیسنجرمیں بھی یہی صورتحال رہی ریلوے نے نارووال بدوملہی نارنگ کالاخطائی کی عوام کو لاوارث سمجھ لیا سالانہ اربوں روپے کمانے والے ریلوے کی سیالکوٹ نارووال سیکشن پر عدم توجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

عید کے تینوں روز بھی مسافروں نے نئے کپڑے پہن کر خواتین اور بچوں کے ساتھ ٹرین کے انجن اور دروازوں کھڑکیوں کے ساتھ لٹک کر سفر کیاجس پر سماجی اور عوامی حلقے سراپااحتجاج ہیں اہلیان نارووال سیکشن نے ایم جی ریلوے سمیت وزیراعظم شہباز شریف سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے پاکستان ریلوے نارووال سیکشن سے سالانہ کروڑوں روپے ریونیو کماتاہے لیکن مسافروں کو سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں۔