لاہور: (خبر نگار)ضمنی انتخابات ،پی ٹی آئی نے لاہور کے شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی،امیدوار این اے 119 میاں شہزاد فاروق نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرا دی۔
میاں شہزاد فاروق نے کہا 19 اپریل کو شالیمار چوک میں بڑا جلسہ کریں گے، اپنی جیتی سیٹ 21 اپریل کو دوبارہ جیتیں گے اور فارم 47 والے ٹولے کو شکست دیں گے،شمالی لاہور کے عوام بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے ہیں، انتظامیہ این او سی جاری کرے اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے۔
پی ٹی آئی نے 19اپریل کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی



















