پنجاب میں 9ہزار سے زائد افراد واچ لسٹ میں شامل

لاہور: ( کرائم رپورٹر) دہشتگردی کی حالیہ لہر ،پنجاب میں متحرک 9ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 9ہزار 883افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع کر دی ،19ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ بھی مکمل کرلی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2298افغان تربیت یافتہ افراد موجود ہیں، افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے 540 افراد کی نگرانی بھی شروع کی گئی ہے،مقامی طور پر عسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی،شام سے واپس آنے والے 65 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔