اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی وسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی عمر ایوب نے کہا ہے سائفر کیس ریت کے ڈھیلے کی طرح بہہ گیا ،ججزکاخط سسٹم پر چارج شیٹ ہے،9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنایا جائے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہابانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت تمام قیادت کے کیسز میں کچھ نہیں، پراسیکیوشن بھاگ رہی ہے،بطور اپوزیشن لیڈر بار ہا کہہ چکا ہوں 9 مئی کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنایا جائے، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لائی جائیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاسائفر کیس ریت کے ڈھیلے کی طرح بہہ گیا، حکومت کو مان لینا چاہیے نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھے،تحریک کامقصد آئین و قانون کا تحفظ ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل میں دفترخارجہ کا بیان کمزور، مبہم، غیرمو¿ثر اور ناکافی قرار دےدیا۔
ترجمان نے کہاایران اسرائیل تصادم پر قومی امنگوں کی ترجمانی کی ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی دہشتگرد اسرائیل کیخلاف مو¿ثر سفارتکاری میں ناکامی افسوسناک ہے، جارح ریاست اسرائیل پر پاکستان کا قومی مو¿قف قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق ہونا چاہئے،اقتدار پر قابض لوگ اسرائیل کے معاملے پر مشکوک کردار و ایجنڈے کے حامل ہیں، ایران کے جوابی اقدام پر جاری بیان میں دفتر خارجہ اسرائیل کا نام تک نہیں لے سکا۔
ایران اسرائیلی کشیدگی پر دفتر خارجہ کابیان مبہم،9 مئی پرآزادانہ کمیشن بنایا جائے،پی ٹی آئی



















