فارم47پر بننے والی حکومتیں ختم،عمران خان جلد رہا ہوں گے،پی ٹی آئی

کوئٹہ: (بیورورپورٹ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ومرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہاہے فارم 47 پر بننے والی حکومتیں ریت کی پہاڑ ہیں، ختم ہوں گی،بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد رہا ہوں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاملک بھرمیں جلسے کریں گے، تحریک حکومت کو پاش پاش کردے گی،آئندہ پی ٹی آئی برسر اقتدار آئے گی،سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے، ملٹری کورٹس میں 106 قیدی ہیں، شریف خاندان قیدی نمبر804 سے خوفزدہ ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہابانی پی ٹی آئی نے عوام میں شعور بیدار کیا، آئین و قانون کی بالادستی تحریک کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، سخت حالات میں پارٹی سنبھالنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پیپلز پارٹی کے شریف خلجی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ، شریف خلجی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، شریف خلجی بہادر شخص ہیں ۔