لاہور:(خبر نگار )عید پر طوفانی بارشوں کاامکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 10سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی، 10سے 12اپریل مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں، 12اپریل سے گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان ،ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی،13تا15 اپریل کے دوران موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بہاولپورڈویژن کے اضلاع بھی تیزبارشوں کی زد میں رہیں گے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں،این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز و دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی
عید پر طوفانی بارشوں کاامکان، پی ڈی ایم اے کاالرٹ



















