بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے،یکطرفہ فیصلے مسلط نہیں کیے جا سکتے :خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کسی افراتفری ، فتنے کا آلہ کار نہیں بنیں گے،جمہوری سسٹم کے تسلسل کےلئے کسی کے فیصلے تسلط نہیں ، یکطرفہ فیصلے مسلط نہیں کیے جا سکتے، ڈائیلاگ و بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا اکثریت کے فیصلے تو مسترد نہیں کیے جاتے ،پی ٹی آئی والے تصادم و محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کےلئے کریں ، ایک شخص یا ذاتی مفاد کےلئے کیے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے۔