فیصل آباد:(صداقت علی) این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ کے ملازمین کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا دوسرے روزبھی جاری رہا ۔ ملازمین رات بھردھرنے میں شریک رہے اورافطاری وسحری بھی ادارے کے باہر جڑانوالہ روڈ پر دھرنا کیمپ میںکی۔
دھرنے میں صدرایمپلائزیونین عرفان خان، مرکزی نائب صدر ایپکاذوالفقارعلی کاہلوں،صدرلیبرفیڈریشن میاں شہباز،ایپکا کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمدافضل اورملازمین کی کثیرتعدادشریک ہے۔
عرفان خان نے کہااگرمطالبات منظورنہیں ہوتے تو آج بروز جمعہ مین شاہراہ جڑانوالہ روڈ پر دھرنادے کر سڑک بلاک کر دیں گے ۔ شرکاءکاکہناہے کہ اپنے جائز مطالبات کے لئے بیٹھے ہیں اوران کی منظوری تک کسی بھی صورت یہاں سے نہیں اٹھیں گے،7سال سے سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے حکومت کی جانب سے ملنے والی مراعات افسران بالا کی بے حسی کی وجہ سے نہیں مل رہی ہیں ۔سات سال سے ملازمین کی پروموشنزنہیں ہوئیں جبکہ پانچ سال تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہواجس کے باعث ملازمین مہنگائی کی وجہ سے قرض لے کر گزارکررہے ،بچے پڑھائی لکھائی سے محروم ہورہے ہیں جبکہ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔
جولائی 2022ءکے سکیل رویژن اور بقایا جات ابھی تک نہیں ملے، تمام ملازمین کی پروموشن زیرالتواہیں،جولائی2023ءکا35فیصد بھی نہیں دیاگیا،حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کم ازکم 32 ہزار روپے اجرت بھی نہیںدی جارہی، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ڈسپرٹی الاﺅنس 2021اور2022ءکے 25فیصد اور15فیصد الاﺅنس بھی ملازمین کو نہیں دیاجارہا، سالہاسال سے ڈیلی ویجز ملازمین اورکنٹریکٹ ملازمین مستقل نہیں کیاجارہا،اورتمام ملنے مراعات روک رکھی ہیں،کسی قسم کا یوٹیلٹی الاﺅنس ملازمین کو نہیں دیاجارہا،یونین نے مطالبہ کیاکہ گورنمنٹ جو بھی ملازمین کے لئے مراعات کااعلان کرے اسے ادارہ فوری ملازمین کو دے،تنخواہوںمیں اضافے سمیت دیگرمراعات نہ دی گئیں اور پروموشنز نہ ہوئی تو احتجاج کا سلسلہ بڑھائیں گے اوراپنے حق تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
فیصل آباد:این ایف سی انسٹیٹیوٹ کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا



















