گڑھی خدا بخش:(مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے عوامی مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا۔
ذوالفقار بھٹو شہید کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہابھٹوکا عدالتی قتل کیا گیا ،رمضان کے بعد گڑھی خدابخش میں جلسہ کریں گے،عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے،عدالتی نظام میں اصلاحات کی طرف بڑھنا پڑے گا، صوبائی سطح پر کسان کارڈ متعارف کرائیں گے، حکومت کو وقت دیا گیا تو پاکستان معاشی بحران سے نکل جائے گا۔
قبل ازیں بلاول بھٹو ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش پہنچے ،اپنے نانا ،والدہ سمیت دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دی ،پھول چڑھائے۔
عدالتی نظام میں اصلاحات کی طرف بڑھنا پڑے گا:بلاول بھٹو



















