این اے81سے ن لیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور:(کورٹ رپورٹر)عدالت نے این اے 81 گوجرانوالہ سے رہنما ن لیگ اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیابلال اعجاز چودھری 8ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی پر اظہر قیوم کو کامیاب قرار دےدیا،ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ہزاروں ووٹ کم کیے گئے۔