راولپنڈی: (بیورورپورٹ)شیر افضل مروت کی چھٹی،سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے فوکل پرسن تعینات کردئیے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاعمران خان نے مجھے، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب ، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نیافوکل پرسن مقرر کردیا۔
دریں اثنا پی ٹی آئی نے عید کے بعد مبینہ انتخابی دھاندلی کےخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاعید کے بعد بھرپور تحریک چلائیں گے اور اگلے اجلاس میں جلسوں کا شیڈول جاری کریں گے،آئین وقانون کی بالا دستی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
عمر ایوب نے کہا بڑا اتحاد بن چکا ،یک نکاتی ایجنڈا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہے،عدلیہ کےساتھ کھڑے ہیں ،ججز کے خط پر فل کورٹ بنایاجائے، بشریٰ کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے۔
پی ٹی آئی کاعید کے بعد انتخابی دھاندلی کےخلاف احتجاج کا اعلان



















