اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاحوصلے، صبر، استحکام اورخاموشی کےساتھ سارے معاملات کو ڈیل کرناچاہیے،19کیسز ہیں، بہتری ہوگی، میں ہارگیا اور الیکشن تسلیم بھی کرلیا،خطوط کو ججز خود بہترطور پر بحث میں لارہے ہیں،بہت سیریس معاملہ ہے، زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتاہے۔
شیخ رشید نے کہاحکومت کیا کر رہی مجھے کوئی علم نہیں، ٹی وی دیکھ رہا نہ اخبار پڑھ رہا اور نہ ہی ٹویٹ کر رہا ہوں، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔
ریسٹ از دی بیسٹ،موجودہ حالات میں میری خاموشی اہم ہے، شیخ رشید



















