الزامات ،انکوائری سطح پر کسی رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری نہیں ہوگی،نیب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الزامات ،انکوائری سطح پر کسی سیاستدان،رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری نہیں ہوگی،نیب نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نذیر بٹ ،سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ہونےوالی ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق رکن پارلیمنٹ کےخلاف شکایت کی صورت میں نئے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیاجائےگا ،صرف شکایات و الزامات اور انکوائری سطح پر رکن پارلیمنٹ گرفتار نہیں ہوگا۔

اندورنی کہانی کے مطابق عدالت میں ریفرنس دائر ہونے پر ہی نیب افسر ملزم کےخلاف بیان دے سکے گا ،خلاف ورزی کی صورت ایک سال تک قید ،10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،کسی بھی رکن پارلیمنٹ کےخلاف شکایت پر سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینٹ کو آگاہ کرنا لازم ہے،چیئرمین نیب نے ایس اوپیز کو قانونی شکل دینے کےلئے سپیکر سے مدد بھی مانگ لی ۔