رضوان سعید امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سردار مسعود خان کی جگہ سینئر سفارتکار رضوان سعید امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات،دفتر خارجہ نے تصدیق کردی۔

ترجمان نے کہاعاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب کی ذمہ دار تفویض کردی، عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے، مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے،تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے، تعیناتیاں متعدد ہفتوں سے زیر غور تھیں۔