پارلیمنٹ ضیاالحق والی مجلس شوریٰ بن گئی: اسد قیصر

اسلام آباد :( ) رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے لمبی جنگ ہے مختصر نہیں، پارلیمنٹ ضیاالحق والی مجلس شوریٰ بن گئی ۔


رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانون اور آئین کی بد ترین خلاف ورزی کررہے ہیں، انہوں نے ٹارگٹ رکھا ہوا ہے مسلم لیگ ن کو اور سیٹیں دینی ہیں، سارے عمل کو کون سی پارلیمنٹ مانے گی۔

آپ نے سارا عمل کیوں کیا ،بس نوٹیفکیشن کرالیتے، مزاحمت کریں گے، لمبی جنگ ہے مختصر نہیں، ملک کو وہ پاکستان بنائیں گے جو قائداعظم کا تھا۔