لاہور: (کورٹ رپورٹر)پرویز ،مونس الٰہی و دیگر الیکشن لڑنے کیلئے اہل، لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کےخلاف اپیلیں خارج کردیں،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے مطابق پرویزالٰہی کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا گیا،عدالت نے مونس الٰہی، سمیرا الٰہی، ریحانہ عباس اور زارا اخلاق کو بھی الیکشن لڑنے کےلئے اہل قرار دے دیا۔
پرویز ،مونس الٰہی و دیگر الیکشن لڑنے کیلئے اہل،کاغذات کےخلاف اپیلیں خارج



















