چنیوٹ :( رانا وقاص)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ مارچ میں ضلع بھر کی مارکیٹوں وبازاروں میں 63929،انسپکشنزکرکے زائد قیمت وصول کرنے پر گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی1919شکایات پردکانداروں کوموقع پر ہی30لاکھ روپے کے جرمانے کیے
پرائس ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر703دکاندار گرفتار کیا گیا جبکہ 2ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہاپرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں ،بازاروں میں اشیاءخردونوش کے ریٹس چیک کر رہے ہیں اور پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانی مرکز گورنمنٹلیب ایکسیلینٹ ہائر سیکنڈری سکول قائد اعظم اکیڈمی چنیوٹ کا دورہ کیااور امتحانی عمل کا جائزہ لیا،سیٹنگ پلان کے مطابق طالب علموں کے بیٹھنے کے انتظامات دیکھے اورامتحانی عملہ کے پاس ریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹر پر طالب علموں کے لئے لائٹ کے مناسب انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور امتحانی عمل کوہرلحاظ سے شفاف رکھنے کی تاکید کی،انہوں نے سنٹر پر سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے، سی او ایجوکیشن مہر آفتاب و دیگر بھی موجود تھے ۔
چنیوٹ پولیس ان ایکشن،703گرانفروش گرفتار،30لاکھ کے جرمانے



















