عدلیہ کی آزادی اور6 ججز کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے چاہتے ہےں سچائی قوم کے سامنے آئے ، عدلیہ کی آزادی اور ججز کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے انکوائری کمیشن کی تشکیل و سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو سربراہ انکوائری کمیشن مقرر کرنے پر منتخب وکلا تنظیموں کی طرف سے اعتماد کے اظہار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاپاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے عدلیہ کی غیر جانبداری کے مظہر ہیں۔

وزیر قانون نے کہاحکومت چاہتی ہے سچائی قوم کے سامنے آئے تاکہ مستقبل میں شکایات پیدا نہ ہوں، شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ، کابینہ عدلیہ کی آزادی کے اصول کی قائل ہیں۔