ڈسکہ:(رانا امین خان ) رمضان المبارک کا دوسرے عشرہ میں بھی مہنگائی کا جن بے قابور ہا شہری سبزی اور پھل مہنگے داموں خریدتے رہے جبکہ تحصیل انتظامیہ کے افسر صرف اوپن مارکیٹ اور سبزی منڈیوں کے نمائشی دورے کرتے رہے۔
رمضان کے دوسرے عشرے میں آلو پیاز اور ٹماٹر معمولی کمی بیشی کیساتھ جبکہ کریلے اور شملہ مرچ 40روپے کلو اضافے کیساتھ فروخت ہوتے رہے۔ ادرک اور چائنا لہسن 150 روپے اور 160 روپے پاو فروخت کیا جاتا رہا۔
شہریوں نے کہا بی کوالٹی کو بھی مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بازاروں میں انڈے 274 روپے درجن، زندہ مرغی 450 روپے کلو فروخت کی جاتی رہی۔ پیاز 272 روپے کلو ادرک 560 روپے کلو دیسی لہسن 480 چائنا لہسن ' 620 ٹماٹر 120 سبز توری 220 ٹینڈا ولایتی 70 ماڑو '60' بھنڈی 320, کدو 160 لوکی 160 کریلا 400 بینگن 110 کھیرا 50اروی '240 پالک' 30 ساگ 25، مٹر ' 90 سبز مرچ' 208 شملہ مرچ 340لیموں' 200 پھول گوبھی' 125 بند گو بھی 110 فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
ڈسکہ میں مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے دور



















