لاہور(مرزا ندیم بیگ)لاہور سمیت ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں چائنیز وفد کیلئے بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا، چائنیز کے وفد بم پروف بسوں میں ہی سفر کریں گے، ڈی آئی جی عمران کشور نے ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ایر پورٹ سے آنے والے چائنیز کو ایرپورٹ سے ہی سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔ لاہور میں موجود چائنیز اور ان کی رہائش گاہوں اور کام کرنے والی جگہوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی پہلے بھی سخت ہی تھی لیکن اب مزید فول پروف کر دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ چائنیز انسٹالیشن کی ازسر نو سیکورٹی آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے، سیکورٹی آڈٹ کے بعد سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جا سکے گا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں اس وقت 1144 چائنیز باشندے موجود ہیں۔
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، سفر کیلئے بم پروف بسوں کا بندوبست



















