اساتذہ طلبہ کی کردار سازی میں کردار ادا کریں، کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)کمشنر گوجرانوالہ / چیئر مین بورڈ آف گورنر ز قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کیو ڈی پی ایس کے ڈسکہ‘ وزیر آباد‘ نوشہرہ ورکاں اور لالہ موسی کے سیٹلائٹ کیمپسز کو بھی شاندار تعلیمی نتائج اور ہم نصابی سر گرمیوں کے حوالے سے ڈویژنل کیوڈی پی ایس کے ہم پلہ بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور اساتذہ کافرض ہے وہ تعلیم کے ساتھ طلباءو طالبات کی تربیت اور ان کی کردار سازی کا مقدس فریضہ بھی پوری نیک نیتی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیتے ہوئے انہیں ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کر داراداکرنے کے قابل بنائیں۔

کمشنر،چیئر مین بی او جی نے ان خیالات کا اظہار سیٹلائٹ کیمپسز کی تعلیمی کارکردگی اور مالی و انتظامی امور کی بہتری کےلئے کئے جانےوالے اقدامات کے تفصیلی جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن افضال احمد وڑائچ‘ اے سی جی تنویر یاسین‘ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سکولوں کے پرنسپلز سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شر کت کی۔