ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کا حکم دےدیا

گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد )ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کا گورنمنٹ جامع ہائی سکول ماڈل ٹاون، قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں قائم نہم جماعت کے امتحانی مراکزکا اچانک دورہ کیا، امتحانی مراکز میں عملے کی حاضری، صفائی، سکیورٹی، دستیاب سہولیات اور پیپرز کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا امتحانات طلبہ کی قابلیت جانچنے کا بڑا ذریعہ ہیں، امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، طلبا ءکو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹوکی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سادھوکی سے وزیر آباد تک ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کے خاتمے، غیرقانونی پارکنگ سمیت ٹریفک روانی میں خلل پیدا کرنے والے دیگر عناصر کےخلاف گرینڈ آپریشن کرنےکی ہدایت جاری کر گئی، گرینڈ آپریشن میں این ایچ اے، موٹروے پولیس، سیکرٹری آر ٹی اے،تمام میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، پولیس، ٹریفک پولیس، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے کی ٹیمیں حصہ لیں گی اورآپریشنز کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے اور ڈپٹی کمشنر کمشنر گوجرانوالہ آپریشن کو مانیٹر کریں گے اور فیلڈ میں دورہ بھی کریں گے۔