ننکانہ صاحب:(نصر اقبال ) محکمہ واپڈا کی غفلت اور لا پرواہی سے لٹکتے ہوئے تار انسانی زندگیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بن گئے۔
محلہ پرانا ننکانہ فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول کی عقبی گلی میں بجلی کی تاریں زمین پر پڑھی ہیں بجلی کی تاریں جگہ جگہ سے ننگی ہیں اور بچے گلی میں اکثر کھیلتے ہیں کئی بار محکمہ واپڈا کے آفس میں اطلاع دینے پر محکمہ کے ملازمین آتے ہیں اور ایک نیا جگاڑ لگا کر چلے جاتے ہیںمحکمہ کے ملازمین کی غفلت اور لا پرواہی سے کسی بھی وقت کوئی جانی نقصان ہو سکتا ہے، بارش کے موسم میں گلی میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے بجلی کی ننگی تاروں کے ذریعے کرنٹ زمین میں اور دیوار میں بھی ہوتا ہے جس سے کوئی بھی جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے اہل محلہ نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ننکانہ صاحب:محکمہ واپڈا کی غفلت ، لٹکتے تار انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ



















