الخدمت فاﺅنڈیشن تاندلیانوالی کی طرف سے40وہیل چیئرز تقسیم

تاندلیانوالہ(نمائندہ مشرق)سرپرست الخدمت فاونڈیشن تاندلیانوالہ پیر مدثر احمد شاہ چشتی نے 40 سے زائد معذور افراد میں مفت وہیل چئیرز تقسیم کیں۔سرپرست الخدمت فاونڈیشن تاندلیانوالہ پیر مدثر احمد شاہ چشتی نے تاندلیانوالہ کے 40 سے زائد معذور افراد میں مفت وہیل چیئرز تقسیم کیں۔ اس سے پہلے بھی پیر مدثر احمد شاہ چشتی 200 سے زائد افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کر چکے ہیں۔

مرکز قرطبہ میں شاندار تقریب ہوئی،صدر پریس کلب آصف جٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مظہر اقبال سیال ایڈووکیٹ سعید احمد جہاں زیب نیازی میاں سرفراز پیر مدثر احمد شاہ چشتی کا کہنا تھاکہ معذور افراد ہمارے معاشرے کے بہت اہم افراد ہوتے ہیں۔یہ باہمت لوگ جن کو ناصرف معاشرہ بلکہ گھر والے بھی پوچھنا چھوڑ دیتے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا،الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے ان کو مفت وہیل چیئرز دی جاتی ہے۔ ان کے چہروں کی مسکراہٹ بنا جاتا ہے پیر صاحب کا مزید کہنا ہے۔ کہ الحمداللہ ابھی تاندلیانوالہ سے غزہ کے بھائیوں کے لیے 70 لاکھ روپے بھی صدر الخدمت فاونڈیشن پنجاب کو دئیے،پہلے بھی اہل تاندلیانوالہ کی خدمت کر رہے تھے اور اسی طرح کرتے رہیں گے۔ معذور افراد نے وہیل چیئرز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔