گنڈا پور کا بیان رشوت خوروں کو ڈرانے کیلئے ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا بیان رشوت خوروں کو ڈرانے کیلئے ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاعدالت میں بتایا خان صاحب سے ملاقات کےلئے جاتے ہیں تو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، بیٹھے کی جگہ بھی نہیں ہوتی ،علی امین گنڈاپور سرکاری ملازمین کو تنبیہ کر رہے ہیں رشوت لینے کے چکر میں کہیں لوگوں سے مار نہ کھائیں۔