لاہور:(اپنے رپورٹر سے)احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ، معین ریاض قریشی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر ،تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ایوان میں بجٹ پر عام بحث کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ،ایک دوسرے کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر حکومتی و اپوزیشن اراکین نے مخالفانہ نعرے بازی اور شور شرابا کیا۔
اپوزیشن نے تاخیر سے اجلاس شروع کرنے پر بھی احتجاج کیا ،نکتہ اعتراض پر بات کر نے کی اجازت نہ ملنے پر حکومتی رکن ملک وحید ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے۔
احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر



















