گوجرانوالہ میں شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان کا باقاعدہ افتتاح

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ) پنجاب بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے تحت شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر طارق قریشی،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی(ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم، ایم پی اے عمران خالد بٹ، قیصر اقبال سندھو) نے پودا لگا کر کیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ میں کلاسٹر پلانٹیشن / شجرکاری سے کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر آمین وٹو، ڈی جی پی ایچ اے/ سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ اور سکول طلباءنے بھی اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگایا۔اس ہی طرح ضلع کی دیگر تحصیلوں نوشہرہ ورکاں اور کامونکی میں بھی ممبرانِ صوبائی اسمبلی اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے تحت پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا افتتاح پودے لگا کر کردیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لگائے جانےوالے تمام پودوں کی مسلسل دیکھ بھال اور نشو ونما حقیقی چیلنج ہو تاہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ شجر کاری کا اصل مقصد پورا ہو سکے۔