حافظ آباد:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے کہاہے کہ ضلع بھر میں مستحق خاندانوں میں نگہبان رمضان پیکیج کی منصفانہ اور شفاف طریقہ سے تقسیم کا عمل جاری ہے اور اب تک 64ہزار میں سے 43ہزارسے زائد خاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کیا جا چکا ہے۔ماہ رمضان میں صوبہ بھر مستحق خاندانوں کیلئے 30ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکیج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک تاریخی پروگرام ہے جس سے صوبہ بھر کے لاکھوں خاندانوں مستفید ہو رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں ویری فیکیشن کے بعد مستحق خاندانوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکیج پہنچانے کیلئے مصرو ف عمل ہیں، رمضان پیکیج کی اشیاءکی کوالٹی،وزن اورمعیار کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ان اشیاءکی کوالٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کر تے ہوئے ان کی سیمپلینگ بھی کر رہی ہیں،حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں دونوں اسسٹنٹ کمشنر ز اور ریونیو افسران کی نگرانی میں شفاف طریقہ سے رمضان پیکیج کی تقسیم جاری ہے اور وہ خود بھی اس رمضان پیکیج کی تیاری، ترسیل اور دیگر انتظامات کو خصوصی طور پر مانیٹر کر رہی ہیں۔
نگہبان رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل جاری ہے:ڈی سی حافظ آباد



















