فیصل آباد: ( بیورو رپورٹ) پی ایچ اے بورڈ ٹیکس سے متعلقہ چھوٹے تاجروں کے مسائل چیمبر کی مشاورت سے طے کرے گا۔ یہ بات پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ضمیر حسین نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری میں آٹھ بازاروں اور شہر کی اہم تجارتی منڈیوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ضمیر حسین نے کہاحکومت نے40کروڑ کی گرانٹ کو کم کر کے 25کروڑ کر دیا ہے جبکہ آﺅٹ ڈور پبلسٹی سے اسے 24کروڑ ملتے ہیں اس کے برعکس اخراجات بہت زیادہ ہیں اور حکومت چاہتی ہے پی ایچ اے سمیت تمام ادارے مالی طور پر خود پر انحصار کریں، پی ایچ اے کی افرادی قوت 1200ہے جبکہ شہر میں چھوٹے بڑے 354پارک ہیں اِن کی دیکھ بھال کے علاوہ گرین بیلٹس ، ملت روڈ ، شیخوپورہ روڈ، کینال روڈ ، بلال روڈ، جیل روڈ، کچہر ی روڈ، الائیڈ ہسپتال اور ڈیوو روڈ پر بھی کام کیا جا رہا ہے، پی ایچ اے نے 19میاواکی جنگل بھی لگائے ہیں جبکہ چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے بھی ایک جنگل لگانے کا وعدہ کیا ہے، انہوں نے کہا پہلے 50 مربع فٹ کے تشہیری بورڈ ٹیکس سے مستثنیٰ تھے جبکہ اب اس حد کو کم کر کے 30مربع فٹ کر دیا گیا ہے۔
تمام ادارے مالی طور پر خود پر انحصار کریں:ضمیر حسین



















