نارنگ منڈی:( نامہ نگار)پنجاب حکومت کے حکم پرگورنمنٹ ہائی سکول نارنگ میں محمد شفقت چھٹہ کی سربراہی میں کلچرڈے کاانعقادکیاگیاجس میں طلبا اور اساتذہ نے پنجابی کلچرکی خوب یاد تازہ کی۔
چیئرمین آرٹس اینڈکلچر کلب سرنعمان شیخ اور ممبران سریاسرعرفات اور محمد نوید ملک نے بچوں کو پنجابی کلچر پر آگاہی دی، طلبا نے پنجابی کلچرکے پرچارمیں پنجاب کی روائتی پگ اور دھوتی کرتا پہن کر پنجاب کی ثقافت کو تازہ کیا،پنجاب کے روایتی کھیل گُلی ڈنڈا پنجہ زور آزمائی اور باندرکلہ کا نمونہ پیش کیاگیا ،طلبا اور اساتذہ نے پنجابی کلچر اور ثقافت کے نمونے کو سراہا۔
اس موقع پر پرنسپل شفقت چٹھہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاپنجاب حکومت اور محکمہ تعلیم حکام کے احکامات کی روشنی میں کلچرڈے منایاگیاہے جس کا مقصد طلباءمیں پنجابی زبان ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرناہے پنجابی ہماری مادری زبان اور پنجاب سے ہمارے آباو اجدادکی یادیں جڑی ہیں پنجابی ثقافت دنیاکی بہترین اور خوبصورت ثقافت ہے جس میں اپنائیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے-
گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ میں شفقت چٹھہ کی سربراہی میں کلچر ڈے



















