بجلی و ٹیکس چوری ختم کریں تو IMFکی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بجلی ، ٹیکس چوری اور شاہانہ طرز ختم کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہابیماری و مصیبت کا علاج پاس ہے،اپنی حرکتیں ٹھیک کریں گے تو ہی بہتر ہوگا،اپنے مسائل و ٹیکس معاملات کو درست کرنا ہوگا،وفاق و صوبوں کا ملکر کام کرنااچھا شگون ہے۔