ساہیوال:(بےورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہمپرز کی تقسیم کا جائزہ لینے کےلئے چک نمبر 97/9Lاور 134/9L کا دورہ، مستحقین کے گھروں تک فوڈ ہمپرز کی تقسیم شفاف انداز میں یقینی بنائی جائے۔
، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے چک نمبر 97/9Lاور 134/9L کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہمپرز کی تقسیم کا جائزہ لیا،انہوں نے راشن بیگز تقسیم کرنیوالی ٹیموں کو ہدایت کی کہ مستحقین کے گھروں تک فوڈ ہمپرز کی تقسیم شفاف انداز میں یقینی بنائی جائے اور فوڈ ہمپرز کی سکیننگ پر خصوصی توجہ دی جائے، فوڈ ہمپرز میں فراہم کی جانیوالی تمام اشیاءخورونوش اعلیٰ کوالٹی کی ہیں ،فوڈ ہیمپرز میں اعلی معیار کے 2 کلو چاول،2 کلو گھی، 2کلو چینی، 2 کلو بیسن اور 10 کلو آٹے کا بیگ شامل ہیں، بعد ازاں انہوں نے پیکنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور پیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
فوڈ ہمپرز کی سکیننگ پر خصوصی توجہ دی جائے: اکرام الحق



















