چنیوٹ:بین الاضلاعی 5 رکنی موٹر سائیکل چور ڈکیت گینگ گرفتار

چنیوٹ:( رانا وقاص احمد کاوش)ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران کی ٹیم کےساتھ کارروائی ،بین الاضلاعی 5رکنی موٹر سائیکل چور ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے، تھانہ بھوانہ پولیس نے بین الاضلاعی پانچ رکنی موٹر سائیکل چور ڈکیت گینگ کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل بھوانہ سجاد حسین نے کہا ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 22 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مسروقہ نقدی اور موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان میں عمران،قاسم،نعمان،سرفراز،وسیم شامل ہیں جو تھانہ بھوانہ پولیس کو چوری،راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔