فواد چودھری کی اہلیہ حبا کو بیرون ملک جانے کی اجازت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے نوفلائی لسٹ سے نام نکالنے کیلئے فواد چودھری کی اہلیہ حبا کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا درخواست گزار کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل نہیںجس پر عدالت نے حبا فواد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی،عدالت نے ریمارکس میں کہادرخواست گزار کے بیرون ملک جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں،درخواست گزار وطن واپسی پر بیان حلفی دے بیرون ملک جانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔