سندھ کی 9رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،3مشیر بھی شامل ،قلمدان تفویض

کراچی: (بیورورپورٹ)سندھ کی 9رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،3مشیروں کا بھی شامل کرلیا گیا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی،حلف لینے والوں میں شرجیل میمن، ڈاکٹرعذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، سعید غنی ،جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سرداربخش مہر، علی حسن زرداری شامل ہیں،ذوالفقار شاہ اسلام آباد سے کراچی نہ پہنچنے کے باعث حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخرعالم نے وزراکی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا،چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر3 مشیروں کا اعلان کیا، مشیروں میں بابل بھیو، احسان مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں،بعدازاں وزرا،مشیروں کو قلمدان بھی تفویض کردئیے گئے۔