پولیس کی طرف سے پی ایچ اے خورشید پارک پر قبضہ کی کوشش، درخت اکھاڑ کر تھانے کی تعمیر شروع کردی

لاہور(اپنے نمائندے سے) پی ایچ اے خورشید پارک میں لاہور پولیس کی طرف سے قبضہ کی کوشش، بچوں کے جھولے اور درخت اکھاڑ کر تھانے کی تعمیر کیلئے کھدائی شروع ،شہریوں اور پی ایچ اے ملازمین کا احتجاج، انتظامیہ نے پولیس قبضہ سے نجات حاصل کرنے کی خاطر پارک میں پانی چھوڑ دیا، پولیس قبضہ موخر، متعدد ملازمین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے انتظامیہ کا لاہوریوں کو سیر و تفریح کی سہولیات کی فراہمی کی خاطر مختلف مقامات پر پارکس قائم کر رکھے ہیں جس میں بچوں کی تفریح کی خاطر جھولے سلائیڈ وغیرہ نصب کر رکھے ہیں۔ لاہور پولیس شادمان کی جانب سے گزشتہ روز پی ایچ اے کے زیر انتظام خورشید پارک میں تھانہ کی تعمیر کی خاطر انتظامیہ کی منظوری کے بغیر قبضہ کرنے کی خاطر پارکس میں نصب جھولے اور درخت کاٹ کر کھدائی کا عمل شروع کر دیا گیا جس پر علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس تھانہ شادمان کی جانب سے ہونے والے قبضہ پر احتجاج کیا۔ اس میں پی ایچ اے ملازمین اور سی بی اے کی طرف سے بھی احتجاج کیا جس پر پولیس کی جانب سے متعدد ملازمین جس میں لطیف جٹ، ارشاد اور ناظم وغیرہ پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا شادمان تھانہ پولیس نے پی ایچ اے ملازمین کو گرفتار کرنے کی بھی دھکمیاں دی گئیں پولیس کا پارک میں تھانہ شادمان کی تعمیر کی خاطر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی میں ایس ایچ او تھانہ شادمان سہیل کے ہمراہ بھاری نفری ڈنڈے ٹیر گیس بھی انتظام کیا گیا تھا پی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق پولیس تھانہ شادمان کی جانب سے کسی قسم کی منظوری کی شکل میں تحریری احکامات موجود نہیں تھے لاہور پولیس شہریوں سے تفریح کی سہولیات کو چھیننے کی خاطر پارکس پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کئے ہوئے ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کی خورشید پارک میں قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پارک میں ہمارے بچے کھیلتے ہیں تھانہ کی تعمیر نہیں کرنے دیں گئے پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے خورشید پارک میں پولیس قبضہ سے عارضی طور پر نجات حاصل کرنے کے لئے پانی چھوڈ دیا گیا شہریوں اور ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے پولیس قبضہ عارضی طور پر موخر کر دیا گیا ماڈل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے انتظامیہ سے خورشید پارک کے معاملہ پر مذکرات کئے گئے ہیں جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی ۔پارک میں کھدائی کے معاملہ کی تفصیل بعد میں بتائی جائیگی۔ پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خورشید پارک میں تھانہ کی تعمیر کے حوالے حکومت پنجاب کی طرف سے پی ایچ اے کو کسی قسم کے احکامات موصول نہیں ہوئے ۔