الہ آباد :(نمائندہ خصوصی) نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی پلان تیار کر لیا ،سائلین کو مخصوص کارڈ جاری کئے جائیں گے اور دو سیکیورٹی لیئر میں چیکنگ کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز احمد نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اعجاز احمد نے کہاوکلا اپنی گاڑیوں پر مخصوص سٹیکر چسپاں کریں گے، منشی پولیس کی جانب سے جاری کارڈ گلا میں ڈالیں گے اور سائلین اور دیگر افراد مین گیٹ پر شناختی کارڈ جمع کروا کر ایک کارڈ حاصل کریں گے اور ان کا فون نمبر بھی پولیس درج کرنے کی پابند ہو گی تمام سیکیورٹی کا پلان ججز اور صدر بار اسد جمال اکبر کے ساتھ طے ہو چکا ہے جسے ایک ہفتہ میں عملی جامعہ پہنا دیا جائے گا، کچہری کی سیکیورٹی کو فعال اور موثر بنانے کیلئے صدر بار اسد جمال اکبر نے بھر پور تعاون کیا ہے ان کے شکر گزار ہیں۔
ایس ایچ او اعجاز احمد نے مزید کہا کہ جان لیوا کھیل پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تھانہ سٹی کی حدود میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کو پکڑیں گی۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ ہے میڈیا رپورٹرز اور نمائندگان ملکی سلامتی اور مفاد میں رہتے ہوئے جرائم پیشہ مافیا اور ملک دشمن عناصر کی نشان دہی کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔ اس موقع پر سب انسپکٹر عبد القیوم بھی موجود تھے۔
نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی پلان تیار کر لیا ، ایس ایچ او الہ آباد



















