فلسطینی شہداءکا لہوضرور رنگ لائے گا،طیب محمود بلوچ

سا ہیوال: (بیورورپورٹ)الخدمت فاونڈیشن ساہیوال کے زیر اہتما م النور مارکی چیریٹی ڈنر کاانعقاد ہوا جس میں خواتین و حضرات اور بچے ،بچیوں نے دل کھول کر فلسطینی مسلمانوں اور مریضوں کے لیے کروڑوں روپے کے عطیات دیئے ایک مخیر شخصیت نے 2کروڑ96لاکھ 50ہزار روپے کا قیمتی پلاٹ ڈونیٹ کیا تقریباََ ً8 کروڑ روپے کے قریب عطیات جمع ہوئے اور کچھ ڈونرز نے عطیات دینے کے وعدے بھی کیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی امیر جماعت اسلامی طیب محمود بلوچ اور رانا عثمان ودود جنرل سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن وسطی، پنجاب ڈاکٹر شیخ انوار الحق تھے اس موقع پر رانا عثمان ودود ، طیب محمود بلوچ ، ڈاکٹر شیخ انور الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن فلسطین کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ ہیں ہماری جماعت فلسطینی مسلمانوں کی بحالی تک کام کرتی رہے گی ہم غزہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی عظیم قربانیو ںسے فلسطین مکمل آزاد ہو گا اور یہود ونصار یٰ نست و نابو د ہو گا شہدا کا لہو رنگ لائے گا مریضوں کے لیے بھی ہماری خدمات ہمیشہ جاری رہیں گی الخدمت فاونڈیشن عالمی سطح کی سماجی ، رفاعی تنظیم ہے جو بڑھ چڑھ کر ہر محاذ کا مقابلہ کرتی ہے اور لاکھوں کروڑوں افراد مدد کے لیے الحمداللہ دل کھول کر خدمت کرتی ہے تقریب کے اختتام پر طیب محمود بلوچ ،ڈاکٹر شیخ انوار الحق ، رانا عثمان ودود کو عظیم خدمات پر شیلڈ سے نوازا کیا اس کے بعد معززین کے اعزاز میں ڈنر بھی دیا گیا۔