ریاض،پشاور: (نمائندہ خصوصی،بیورورپورٹ) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔
سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے ،بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی۔
دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کوپشاور میں ہوگا،صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے،زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔
چاند نظر آگیا،خلیجی ممالک میں رمضان کاآغاز



















