الہ آباد:(عنصر جاوید) عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے خطرے میں مبتلا ٹاپ ٹین ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے، اگلے 50 سال میں دنیا کی ایک تہائی آبادی انتہائی گرم موسم بھگتنے پر مجبور ہو گی، ڈی ایس پی رانا زاہد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں شجر کاری مہم کا آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہا درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، گلیشیرز پگھل رہے ہیں اور سمندروں کی سطح میں بھی خوفناک اضافہ ہو رہا ہے، نیشنل جیوگرافک کی جانب سے جاری رپورٹ میں ہر سال سمندر کی سطح میں 33 ملی میٹر اضافہ ہو رہا ہے اس لیے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج پر قابو نہ پایا گیا تو گلیشیئرز کا دو تہائی حصہ ختم ہو سکتا ہے۔
رانا زاہد نے کہامختلف ملکوں کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی وجہ سے خشک سالی اور سبزہ ناپید ہو چکا ہے اس لیے لوگوں کو وہاں جانے سے روکا جا رہا ہے، دنیا کے ٹاپ ٹین ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے گزشتہ چھ سال سے ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے، موسمی سائنسدان کہتے ہیں گرم موسم ہر سال طویل سے طویل اور شدید سے شدید تر ہو رہا ہے، بڑھتی ہوئی گرمی میں پیدا ہونے والے بچوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کے علاوہ ہمارے مزاج ، موڈ، رویے، اور ذہنی صحتِ کو بھی متاثر کرے گی، شجر کاری درجہ حرارت کو کم کرنے کا سب سے بہتر طریقہ ہے،مہم کی افتتاحی تقریب میں مائکرو موبلنک بنک کے ملازمین پرنسپل علی اعظم، حافظ مدثر، احسن جمال، خالد محمود و دیگر اساتذہ اکرام اور گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔
گلیشیرز پگھل رہے،درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے:رانا زاہد



















