دھوکے سے نمٹنے کی تیاری،پی پی وفادار نہیں تو ہم بھی دلدار نہیں،ایم کیو ایم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے کہاہے پیپلزپارٹی کےساتھ چلیں گے یا نہیں،حالات بتائیں گے،دھوکے سے نمٹنے کی تیاری،پی پی نے وعدے پور ے نہ کیے تو پھر ہم بھی دلدار بھی نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کنونیئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا حالات بتائیں گے پیپلزپارٹی کےساتھ چلیں گے یا نہیں، اختلافات تو سیاست میں ہوتے ہیں، مطالبات کی راہ میں جاگیردارنہ جمہوریت رکاوٹ ہے اگر دھوکہ ہوا تو تیاری کر رہے ہیں، جمہوریت کےساتھ دھوکہ نہیں ہونے دیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو وہ وفادار نہیں تو ہم بھی پھر دلدار نہیں،امیدیں ہیں ،ماضی میں مایوسی بھی ملی لیکن مطالبات و شکایت ایک دم سے دور نہیں ہوسکتے،بلاول نے یقین دلایا ہے وعدے پورے کریں گے۔