9مئی ،غیر حاضر 47 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ

پشاور:(بیورورپورٹ)9مئی مقدمات میں غیر حاضری پر 47 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے گئے۔

پشاور کی خصوصی عدالت میں9مئی کو توڑ پھوڑ مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی وزرا،اراکین اسمبلی سمیت 131 ملزموں کے کیس پر سماعت ہوئی،سنی اتحاد کونسل کے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، اراکین اسمبلی شیر علی ارباب، آصف سمیت 84 ملزم پیش ہوئے ،47 غیر حاضر رہے۔

عدالت نے تمام غیر حاضر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،عدالت نے کہا تھانہ خان رازق شہید کے ایس ایچ او عدالتی حکم کی تعمیل کریں، متعلقہ ایس ایچ او تمام غیر حاضر ملزموں کو اگلی سماعت پر پیش کریں،مقدمے کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔