اسحاق ڈار کی چھٹی،معروف بینکر اورنگزیب وزیرخزانہ فائنل

اسلام آباد،لاہور :(بیورورپورٹ ،خبر نگار) وفاق ،پنجاب کابینہ کی تشکیل شہباز،نواز کی منظور ی سے مشروط،اسحاق ڈار کی چھٹی،معروف بینکر اورنگزیب کو وزیرخزانہ بنانے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ،وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے معروف بینکر اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کی تصدیق کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کر کے وفاقی کابینہ کے ناموں کو فائنل کریں گے،مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازبھی موجود ہوں گی،اتحادی جماعتوں کو وزارتیں دینے کاحتمی فیصلہ بھی شریف برادران کے درمیان ملاقات میں کیا جائے گا،دریں اثنا ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے علاوہ کوئی اور اہم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے،وزیر اطلاعات کےلئے عطا تارڑ فیورٹ ہیں ۔