واشنگٹن:(خواجہ فاروق)نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے جوبائیڈن کو سیاسی نقصان سے بچنے کےلئے فلسطینیوں کے معاملے پر پالیسی و بیانات کو کچھ نرم کرنے کامشورہ دےدیا۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے خبردار کیا فلسطینیوں کے معاملے پر ووٹرز کے غصے و تنقید کا سیاسی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے ،معاملے پر اٹھنے والے غصے کو کم کرنے کی کوشش کریں۔
کملا ہیرس نے سرکاری ملاقاتوں کے دوران صدر جوبائیڈن اور وائٹ ہاﺅس انتظامیہ پر زور دیا فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں کمی اور جنگ بندی کےلئے کام تیز تر کر کے ہمدردی کے اظہار میں اضافہ کریں۔
اسرائیل کی حمایت کا سیاسی نقصان ہوگا:کمیلا کا جوبائیڈن کو انتباہ



















