ساہیوال :(بےورورپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو ملتان کی بڑی کارروائی ،ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کے ٹیکسز کا نقصان پہنچانے والی سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹری سیل کر دی ،فیکٹری جلالپور پیرو الا میں عرصہ دراز سے قائم تھی اور مختلف برانڈز کے روزانہ لاکھوں جعلی سگریٹ بنائے جا رہے تھے ۔
ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان رائے علی عدنان خان کو خفیہ ذرائع سے جلالپور پیر والا میں جعلی سگریٹ فیکٹری کی موجودگی ملی جس پر انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ذوالفقار علی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر شرافت علی اور دیگر افسران نے فیکٹری پر چھاپہ مارا،دوران تلاشی سگریٹ کی بھاری مقدار کے علاوہ تمباکو اور سگریٹ کی تیار میں استعمال ہونے والے دیگر سامان بشمول جعلی پیکنگ برآمد ہوا جسے قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا اور غیر قانونی سیگریٹ سازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
سگریٹ فیکٹری کسی طرح کی قانونی رجسٹریشن اور ایف بی آر کی منظوری کے بغیر کام کر رہی تھی جس سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ،سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا ۔
ساہیوال:جعلی سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹری سیل



















