اسلام آباد (بیورورپورٹ)انوار الحق کاکڑ رخصت،نگران کابینہ سبکدوش،شہبازشریف نے بطور وزیراعظم حلف اٹھا لیا،تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی،صدر مملکت عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا،تقریب حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔
تقریب میں سبکدوش ہونےوالے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن ، گورنر بلوچستان عبدالولی خان کا کڑ ، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو، نومنتخب اراکین قومی اسمبلی ، غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔
قائد ن لیگ نوازشریف ،صدارتی امیدوار آصف زرداری،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، حمزہ شہباز ، علیم خان ، راجہ ظفر الحق ، احسن اقبال ، خواجہ آصف، مرتضی جاوید عباسی ، فاروق ستار ، سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی تقریب میں موجود رہے۔
حلف برداری کے بعد شہباز شریف کووزیراعظم ہاو¿س میں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،بعدازاں وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف کرایا گیا،شہبازشریف نے عملے سے مصافحہ کیا۔
دریں اثناوزیراعظم اور25 رکنی نگران وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل (5) 91 کے تحت شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انوارالحق کاکڑ عہدے سے سبکدوش ہوئے۔
مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونےوالے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی ،شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیر اعظم کی قیادت میں نگران حکومت کے ملکی ترقی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی تعریف کی اورمستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ادھرسابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہانازک وقت میں قوم کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،نگران وزیراعظم کے طور پر میرا دور ختم ہونے پر سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،انوارالحق کاکڑ نے کہا مجھے ملکر ترقی کرنے پر فخر ہے، آنےوالی حکومت کی کامیابی و خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں پاکستان کی رہنمائی کریں گے،دعا ہے پاکستان خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔
دوسری جانب ابتدائی مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ کے مجوزہ نام سامنے آگئے،پیپلزپارٹی ،اتحادیوں کو بھی شامل کیا جائےگا،ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار وزیرخزانہ ،عطا تارڑ وزیر اطلاعات ہوں گے،خواجہ آصف، سعدرفیق، امیر مقام ،شزاخواجہ، انوشہ رحمان، اویس لغاری، عبدالرحمان کانجو بھی کابینہ کاحصہ بنیں گے۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں 2 وزارتیں دینے کے معاملات طے پاگئے،ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)نے ایم کیو ایم کی خواہش پر پورٹ اینڈ شپنگ ،آئی ٹی کی وزارت دینے پر حامی بھر لی ،ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے دونوں وزیروں کے نام دے گی،ایم کیو ایم کی جانب سے سینئر رہنما سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور جاوید حنیف میں سے 2کے نام فائنل کئے جائیں گے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















